تخریب کاری سے متاثرہ 132KVکے 2ٹاوروںکی مرمت کاکام مکمل

0 118

کوئٹہ(امروز نیوز) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ تخریب کاری سے متاثرہ 132KVکے 2ٹاوروںکی مرمت کاکام کیسکوکے شعبہ جی ایس سی کی ٹیم نے مکمل کرلیاہے ۔ واضح رہے کہ نامعلوم شرپسندوںنے تخریب کاری سے مغربی بائی پاس کے علاقہ کرخسہ کے قریب مذکورہ ٹاوروںکونقصان پہنچایا تھا جسے آری کے ذریعے نئی تعمیر شدہ کوئٹہ تا پشین 132KVٹرانسمیشن لائن کی فاونڈیشن(Foundations)کو کاٹ دیاتھاجس کے باعث دونوں ٹاورز گرگئے تھے ۔ تاہم اس سے کوئی علاقہ متاثر نہیں ہواتھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.