خدمت خلق کے جزبے سے غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کر کے دلی اور روحانی سکون حاصل کیا جا سکتا ہے،یونس زہری

0 130

کوئٹہ(امروز نیوز)بلوچستان سوشل فورم کے مرکزی چیئرمین یونس زہری نے کہا ہے کہ خدمت خلق کے جزبے سے غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کر کے دلی اور روحانی سکون حاصل کیا جا سکتا ہے جس کی ہمارا مذہب اسلام برملا تلقین کرتا ہے ہمیں اچھے معاشرے کی تشکیل کےلئے اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے فورم کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا دفتر کا افتتاح مزدور بچے رضوان اللہ نے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر فورم کے جنرل سیکرٹری امتیاز شیر مغلزئی ، عامر بہرانی، علی دوست زہری ، محسن بلوچ ،میر شازین گچکی ، محسن میر دوزئی ، سجاد احمد رئیسانی زاہد مینگل سمیت دیگر بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ اچھے معاشرے کی تشکیل کےلئے ہمیں دکھی انسانوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے اور انہیں سینے سے لگا کر ان کے غم کم کر کے روحانی اور دلی سکون حاصل کرنا چاہئے اسلام میں ہے کہ صاحب حیثیت لوگوں کو چاہئے کہ وہ دکھی لوگوں کےلئے انسانیت کے مسیحا بن کر مدد کریں تاکہ انہیں بھی اپنے معاشرے کا ایک اچھا فرد بنا کر روحانی خوشی حاصل کریں کیونکہ اسلام میں اچھے برے کے علاوہ لوگوں میں کوئی تفریق نہیں اس لئے ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.