کورونا وائرس کے جان لیوا حملوں کا سلسلہ برقرار، دنیا بھر میں اموت 13 ہزار سے بڑھ گئیں

0 125

کوئٹہ (امروز نیوز)
کورونا وائرس کے جان لیوا حملوں کا سلسلہ برقرار، دنیا بھر میں اموت 13 ہزار سے بڑھ گئیں

کورونا وائرس کے جان لیوا حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر کے ممالک سڑ توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

چین سے پھیلنے والے کوورنا وائرس سے اب تک 188 ممالک متاثر ہو چکے ہیں جس میں امریکا، کینیڈا، سعودی عرب، ایران، پاکستان، اٹلی، اسپین، جرمنی اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔

دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 227 ہو چکی ہے جس میں سے 95،826 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 64 تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں وائرس کے کیسز میں جہاں کمی آ رہی ہیں وہیں وبا سے یورپی ممالک خصوصاً اٹلی میں بدترین صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.