منشیات فروشوں کیخلاف قانونی لائحہ عمل مزید مستحکم کیا جائے، شاہ زین بگٹی

0 28

اسلام آباد : وفاقی وزیر انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے وزارت سے متعلق بریفنگ لیتے ہوئے متعدد احکامات بھی جاری کردیئے کہ اے این ایف کی نفری بڑھانے کے لئے فوری سمری تیار کی جائے ،وزارت انسداد منشیات میں خالی آسامیاں فوری پر کی جائیں، ملک بھر میں ریہہبلیٹیشن سینٹرز بنانے کی تجویز کا فوری جائزہ لینے کےلئےنیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل کا فوری اجلاس طلب کیاجائے گزشتہ ادوار کی تمام کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ اگلے ہفتے پیش کی جائے، نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خلاف ایکشن کے فوری لائحہ عمل مرتب کیا جائے، منشیات فروشی اور سپلائی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے لئے قانونی لائحہ عمل مزید مستحکم کیا جائے، عالمی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضروری آلات فوری طور پر خریدنے کے کام شروع کیا جائے ،منشیات فروشوں اور سہولت کاروں کے خلاف کاروائی میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ تمام ضروری سمریز فوری طور پر کابینہ کے سامنے منظوری کے لئے پیش کروں گا ۔ جمعرات کو وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے وزارت انسداد منشیات پر تفصیلی بریفنگ لی جہاں سیکرٹری انسداد منشیات ڈاکٹر سید کلیم امام اور جوائنٹ سیکریٹری سبینو سکندر جلال نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں وزارت انسداد منشیات کے تمام افسران نے شرکت کی ۔نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ہدایت کی کہ اے این ایف کی نفری بڑھانے کے لئے فوری سمری تیار کی جائے۔ وزارت انسداد منشیات میں خالی اسامیاں فوری پر کی جائیں۔ وزیر انسداد منشیات نے ملک بھر میں ریہہبلیٹیشن سینٹرز بنانے کی تجویز کا فوری جائزہ لینے،نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کی۔شاہ زین بگٹی نے کہاکہ گزشتہ ادوار کی تمام کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ اگلے ہفتے پیش کی جائے، نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجھان کے خلاف ایکشن کے فوری لائحہ عمل مرتب کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ منشیات فروشی اور سپلائی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے لئے قانونی لائحہ عمل مزید مستحکم کیا جائے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضروری آلات فوری طور پر خریدنے کے کام شروع کیا جائے ۔ منشیات فروشوں اور سہولت کاروں کے خلاف کاروائی میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ تمام ضروری سمریز فوری طور پر کابینہ کے سامنے منظوری کے لئے پیش کروں گا ۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات نے اجلاس کا اختتام ہدایات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کا کہہ کر کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.