یاسین ملک کو جیل میں زہر دیا گیا، مشال ملک

0 185

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو جیل میں زہر دیا گیا، سیکریٹری جنرل یو این کو فوری خط لکھا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ وقت کم ہے، 25 تاریخ کو یاسین ملک کو سزا سنائی جانی ہے، یاسین ملک کو فلموں کے ذریعے ولن یا سب سے بڑا ظالم دکھایا جارہا ہے۔

مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک نے عدالت میں کہا کہ کشمیروں کی تحریک کی سربراہی کر رہا ہوں، یاسین ملک کے وکیل راجہ طفیل کو اچانک برین ہیمریج ہوگیا اور کل جنیوا انسانی حقوق کانفرنس میں اپیل جمع کرانے کا آخری دن ہے۔

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان یاسین ملک کے عدالتی استحصال پر درخواست دائر کرے، دنیا کا کوئی قانون ایک خاندان کو علیحدہ نہیں کرسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.