شدید بارش کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، سی ای او کی مسافروں سے معذرت

0 171

کراچی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے فرخ تیمور نے کہا ہے کہ بارش اور ٹریک خراب ہونے سے ٹرینیں 3 سے 4 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں۔پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ تیمور نے اپنے بیان میں کہا کہ بارشوں سے ریلوے ٹریک بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

فرخ تیمور نے بتایا کہ ٹرینوں کی تاخیر کے سبب مسافروں کو جو تکلیف اٹھانا پڑ رہی ہے اس پر معذرت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کی بروقت آمدورفت جلد بحال کر دیں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے سبب گزشتہ روز لاہور میں بارش کا 20 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.