مون سون بارشوں کے پانی کو جلد نکالنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین

0 224

نصیرآباد  مون سون بارشوں کے پانی کو جلد نکالنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں جن گلیوں اور محلوں میں پانی تاحال کھڑا ہے اسے مشینری کی مدد سے نکالا جائے نصیرآباد ضلعی انتظامیہ میونسپلٹی عملے کو مزید مشینری کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے گی تاکہ ضلعی انتظامیہ کے اقدامات سے عوام براہِ راست مستفید ہو سکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی خان جونیجو کو مشینری حوالگی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بابو اصغر علی رند بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر محمد حسین نے نکاسی آب نکالنے والی تین عدد مشینری اور دیگر سامان حوالے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشیں اس بار بہت زیادہ ھونے کی وجہ سے پانی مختلف گلی محلوں میں کھڑا ہے جسے میونسپل کمیٹی کا عملہ نکالنے میں مصروف عمل ہے ضلعی انتظامیہ عملے اور آفیسران کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں درپیش مسائل کے ازالے کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی تاکہ عوامی مسائل میں کمی واقع ہوسکے انہوں نے چیف آفیسر کو ہدایت دیں کہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے پر فوری توجہ مبذول کریں جن علاقوں سے بارشوں کے پانی کے حوالے سے شکایات آرہی ہیں انہیں فوری طور پر حل کیا جائے میونسپلٹی عملے کو مزید مشینری کی فراہمی کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں جس کے بارے میں ہم بخوبی آگاہ ہیں مگر محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.