بلو چستان میں کو رونا وائرس کی شرح3.29فیصد ریکارڈ کی گئی

0 231

کوئٹہ بلو چستان میں کو رونا وائرس کی شرح3.29فیصد ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے6اضلاع سے کورونا وائرس کے16نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد35722ہو گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد85ہے ،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے شکار 6مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 35259ہو گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے486ٹیسٹ کئے گئے جن میں16افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ101افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے378اموات ہو چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.