حکومت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے، نصر اللہ بلوچ
کوئٹہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے تنظیمی سطح پر جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے برکت اللہ قلندرانی، محمد انور، عبداللہ خان سیلمان خیل، عبدالغفور کھوسہ اور عبدالحکیم سمالانی کے کیسز صوبائی حکومت کو فراہم کردیا اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرکے غمزادہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔