بلو چستان کے مختلف علا قوں میںبارش کا سلسلہ جا ری

0 150

کوئٹہ بلو چستان کے مختلف علا قوں میںبارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو بارکھان ، ژوب ، زیارت ، قلعہ عبد ا للہ ، قلعہ سیف اللہ اور کوہلو میں تیز ہوائوں بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں 30 ، سبی میں 9ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے آج ( منگل ) کو بارکھان،سبی، ژوب ، زیارت، پشین، موسی خیل، قلات، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبد ا للہ ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، لسبیلہ، آواران اورلورالائی میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.