شام میں فوجی کارروائی پر روس کی ترکی پر تنقید
ماسکو(امروز نیوز)روس نے شام میں ترکی کی فوجی پیش قدمی پر تنقید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو نے کہا کہ ترکی کی اس کارروائی کی وجہ سے شمالی شام میں داعش کے دہشت گردوں کے لیے قائم حراستی مراکز کی سکیورٹی متاثر ہوئی، جس سے اب یہ تشویش پیدا ہو گئی ہے کہ یہ لوگ روس سمیت دیگر ملکوں میں واپس جا کر مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک فوج کی کارروائی میں آٹھ پناہ گزین کیمپ اور بارہ جیلوں کی سکیورٹی کا نظام متاثر ہوا۔ روسی حکام کے مطابق ان جیلوں میں قریب پندرہ ہزار عسکریت پسند قید تھے۔