سبی تعلیمی اداروں میں در پیش مسائل

0 111

 سبی تعلیمی اداروں میں در پیش مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت ایڈیشنل کمشنر مامون حمید نے کی اجلاس میں سبی کے بوائز، گرلز کالج ایلیمنٹری، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر، اور دیگر تعلیمی اداروں کے مسائل زیر غور لائے گئے، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کمشنر سبی ڈویژن مامون حمید کے زیر صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلع کے تعلیمی اداروں کی صفائی ستحرائی، نکاسی آب اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا، اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ آئی فرخ بلوچ، ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ عتیق الرحمان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ،، اور تعلیمی اداروں کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی ایڈیشنل کمشنر مامون حمید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے بوائز اور گرلز کالج، ایلیمنٹری کالج، اور ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میں صفائی ستھرائی کا انتہائی خاص خیال رکھا جائے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ان اداروں میں نکاسی آب کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام افسران ان تعلیمی اداروں کا معائنہ کریں اور درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے رپورٹ پیش کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.