کے پی کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنیکا فیصلہ

0 151

 پشاورخیبر پختونخوا حکومت نے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق محکمہ تعلیم نے سرد ترین علاقوں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کم کر کے 28 یا 29 فروری کی جگہ 15 فروری تک محدود کر دی ہیں۔

محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اگر میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس صورت میں چھٹیاں دی جا سکیں گی۔

صوبے کے سرد ترین پہاڑی علاقوں میں سردیوں کی تعطیلات یکم جنوری سے 15 فروری 2023 تک ہوںگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.