واہ کینٹ؛ 9سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

0 61

راولپنڈی پولیس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم ذیشان علی کو گرفتار کر لیا۔

واقعے کی اطلاع پر سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوار کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھیں، ملزم نے ایک ہفتہ قبل 9 سالہ بچی کو پلاٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کو ٹریس کرنے کے لیے 50سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جینس سے مدد لی، پولیس ٹیمیں سینیئر افسران کی زیر نگرانی 24/7 ملزم کی تلاش میں مصروف رہیں اور دن رات محنت سے ٹریس کیا۔

ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار اور پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بچوں سے زیادتی پر زیرو ٹالیرنس ہے، ایسے درندہ صفت ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.