بیلہ کے مضافاتی علاقے میں ٹریکٹر الٹ جانے سے 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں جاں بحق 2 زخمی
اوتھل (امروز ویب ڈیسک) بیلہ کے مضافاتی علاقے میں ٹریکٹر الٹ جانے سے 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں جاں بحق ،2 زخمی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی شام بیلہ شہر سے چند کلومیٹر دور مضافاتی علاقے گوٹھ صدرانی میں ٹریکٹر الٹ جانے کے نتیجے میں آٹھ سالہ فاطمہ کریم بنت کریم اللہ اور چھ سالہ عظمیٰ کریم بنت کریم اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ سات سالہ مریم بنت ظفراللہ ، آمنہ بنت نصیر اور رضوان ولد نصیر زخمی ہوگئے
زخمیوں سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔جہاں ایک اور بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کردیں۔