حافظ حمد اللہ کے صدارت میں اہم اجلاس طلب
قلات(امروز نیوز) جمعیت علماءاسلام کے ضلعی کنوینر مولانا حافظ حمید اللہ نے جمعیت قلات کے ضلعی عمومی کا اہم اجلاس 3 مئی بروز جمعہ کو صبح نو بجے بمقام شاہی جامع مسجد چشمہ قلات میں طلب کیا گیا ہیں جمعیت علماءاسلام ضلع قلات کے مجلس عمومی کے تمام ارکان کو ہدایت کی گئی ہیکہ وہ وقت مقررہ پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اجلاس میں جمعیت ضلع قلات کے انتخابات عمل میں لائی جائے گی انتخابات جمعیت علماءاسلام کے صوبائی کنوینر مولانا عبدالخالق مری کے نگرانی میں ہونگے