صوبے میں چار ہزار کے قریب والدین کابچوں کو پولیو پلانے سے انکار
کوئٹہ (امروز نیوز)بلوچستان میں انسدادپولیوسینٹر کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں چار ہزار کے لگ بھگ افراد اب بھی اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں،کوئٹہ میں دو مقامات اور قلعہ عبداللہ میں چار مقامات سے حاصل کردہ پولیو وائرس کے نمونے مثبت آئے ہیں،انسدادپولیو مہم ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ راشد رزاق کے مطابق کوئٹہ بلاک جس میں ضلع کوئٹہ،قلعہ عبداللہ اور پشین شامل ہیں یہاں چار ہزار کے لگ بھگ افراد ایسے ہیں جو اب بھی انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں،،انسداد پولیو کا عملہ ان افراد کو مسلسل امادہ کرنے کی کوشش کررہا ہے،،انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو کی مہم میں صوبے میں25لاکھ کے لگ بھگ بچوں کو پولیو سے بچا¶کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے مگر ہر مہم تقریبا پانچ فیصد بچے مختلف وجوہات کی بنا پر انسداد پولیو کے قطرے پینے رہ جاتے ہیں،محکمہ صحت کی کوشش ہے کہ صوبے کے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں، راشد رزاق نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے کوئٹہ میں چار مقامات سے پولیو وائرس کی موجودگی کیلئے گندے پانی کے نمونے حاصل کئے گئے جن میں سے دو مقامات کے نمونے مثبت آئے ہیں جبکہ قلعہ عبد اللہ میں چار مقامات سے حاصل کردہ پولیو وائرس کے تمام نمونے مثبت آئے ہیںجس کی وجہ افعانستان سے بڑی تعداد میں لوگوں کی آمدورفت ہے،انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں انسداد پولیو کی مہم جاری ہے،،پولیومہم کے دوران لیویزاور پولیس کےاہلکارتعینات ہیں جبکہ سیکیورٹی کیلئے ایف سی بلوچستان کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں