بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں نااہل حکمرانوں کو آئینہ دکھایا، نیر بخاری
اسلام آباد (امروز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں نااہل حکمرانوں کو آئینہ دکھایا۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت میں بھٹو زندہ ہے۔انہوںنے کہا کہ ذہنی معذوروں میں بلاول بھٹو کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔انہوںنے کہا کہ جھوٹ کی دیواروں پر کھڑی حکومت جلد عوامی سونامی میں بہہ جائیگی۔انہوںنے کہا کہ غیر منتخب شخصیات کی کابینہ میں شمولیت سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم اپنے اراکین پارلیمنٹ کا اعتماد کھو چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بگڑتی معیشت بری اقتصادی صورتحال کا حل پارلیمنٹ کے پاس ہے۔انہوںنے کہا کہ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا کر اپنی اناءکی وقتی تسکین افسوسناک ہے۔انہوںنے کہا کہ نااہلیت اور سیاسی نابالغی کو چھپانے کےلئے مخالفین پر تنقید خوف کی علامت ہے ۔انہوںنے کہا کہ 10ماہ کے دوران 60فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ تبدیلی یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی اور عوامی مسائل عروج پر ہیں