ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزیر مملکت براے صحت چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (امروز نیوز) وزیر مملکت براے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کا بطور وزیر مملکت براے صحت چارج سنبھال لیا ۔ منگل کو ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزارت صحت کے سینئر افسران نے وزیر صحت کا استقبال کیا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے ۔ڈاکٹر ظفر مرز ا نے کہاکہ عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبے میں اصلاحات پر تیزی سے عمل کیا جائےگا۔انہوںنے کہاکہ وزارت میں کارکردگی میرٹ اور شفافیت رہنما اصول ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اہم زمہ داری کو نبھانے کے لیے بھر پور کوشش کی جائےگی۔