وزراء، اراکین اسمبلی رمضان اور عید سادگی سے منائینگے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

0 135

کوئٹہ (امروز نیوز)
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وزراء اور اراکین اسمبلی رمضان اور عید سادگی سے مناکر عوام میں سادگی کا رجحان پیدا کریں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن کی صورتحال اور رمضان المبارک میں نماز تراویح کے انتظامات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔
جام کمال خان نے کہا کہ کورونا کا تاحال علاج دریافت نہیں ہوا، احتیاط ہی محفوظ رہنے کا واحد طریقہ ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کی ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا صحت کا نظام اتنا مستحکم نہیں کہ بے احتیاطی کا کوئی رسک لیں سکیں۔
کمشنر کوئٹہ نے اجلاس کو علماء کرام اور تاجروں سے ہونے والی ملاقات کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔
کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ علماء کرام نے تراویح کے لئے 20 نکاتی ایس او پی پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے والے علماء کو پہلے مرحلے میں وارننگ دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.