ایمنسٹی اسکیم، مستفید افراد کی معلومات پبلک کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: پاکستان انفارمیشن کمیشن نے ایف بی آر کو نواز شریف کے دور میں دی جانیوالی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں اور کمپنیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
نواز شریف کے دور میں دی جانیوالی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں اور کمپنیوں سے متعلق احکامات ٹیکس لائر وحید شہزاد بٹ کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کے خلاف پاکستان انفارمیشن کمیشن کے پاس دائر کردہ شکایت و اپیل پر جاری کیے گئے۔
’’ چیئرمین ایف بی آر سے کہا گیا ہے کہ نہ صرف ایف بی آر کے تمام ایل ٹی یوز، ار ٹی اوز اور کارپوریٹ ٹیکس آفسز سمیت دیگر فیلڈ فارمشنز سے 2013 میں دی جانے والی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں اور کمپنیوں کی مجموعی تعداد حاصل کرکے اس بارے میں شکایت کنندہ کو فراہم کی جائے بلکہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں اور کمپنیوں کے بارے شکایت کنندہ کی جانب سے مانگی جانیوالی معلومات بھی فراہم کی جائیں۔
شکایت کنندہ نے چیئرمین ایف بی آر قوم کے ٹیکس مجرموں کو فائدہ پہنچانے کیلئے اہم معلومات چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔