اگر قرض بڑھے تو جی ڈی پی بھی بڑھی ہے : شوکت ترین

0 88

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے الزامات پر رد عمل کا اظہار  کیا ہے۔ایک بیان میں شوکت ترین  نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حواس باختہ ہوگئے ہیں ، ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ معیشت کیسے چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ قرضے اگر بڑھے تو جی ڈی پی بھی بڑھی ہے، ہم پیسے دے کر گئے تھے لیکن یہ قبول نہیں کریں گے، انہوں نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیاہےکہ سبسڈی کم کردیں گے۔

شوکت ترین کا  کہنا تھاکہ عالمی سطح پر پیٹرول بڑھ رہاتھا لیکن پھر بھی ہم نےکم قیمت بڑھائی، جب ہم پیٹرول کی قیمت بڑھاتے تھے تو یہ ہم پر تنقید کرتے تھے، یہ کہتے ہیں کہ ہم معیشت خراب چھوڑ کر گئے لیکن اعداد و شمارتو کچھ اور بتارہے ہیں، ہم نے روز گار کے مواقع پیدا کیے اور  زرعی پیداوار بہتر کی۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کریں، انہوں نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں گے، پیٹرول دیگر ممالک سے ہمارے یہاں سے زیادہ مہنگا تھا اس  لیے سبسڈی دینے کےلیے ہم نے فنڈز مختص کیے تھے۔

شوکت ترین نے سوال  کیا کہ پہلے تو انہیں بارودی سرنگ نظر نہیں آتی تھی، اب کیوں آرہی ہے؟ ان کی تو 13پارٹیز کی حکومت ہے اور 2 وزیر خزانہ ہیں،  انہوں نے دس سال میں کچھ نہیں کیا، یہ بیڑا غرق کرکے گئے تھے، ہم ٹھیک کررہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.