معاملہ گھمبیر ہے، عمران خان کی حکومت گر بھی سکتی ہے، احتزاز احسن
اسلام آباد:
معامہ گھمبر ہے، عمران خان کی حکومت گر بھی سکتی ہے۔ اتحادیوں کی حکومت سے علیحدگی اور موجود سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اب عمران خان حکومت کے لئے معاملات گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں۔
بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو کسی اور نے ہی سنبھالا ہوا ہے، اگر اشارہ ہوا تو بی این پی کے 4 ووٹ بہت اہمیت اختیار کر جائیں گے کیونکہ یہ 40 بھی ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ حکومت سے علیحدگی کے بعد اختر مینگل کی پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی تھی.
جس کے بعد ان کا سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہو چکا ہے۔ ان ملاقاتوں اور رابطوں کے بعد تاثر پایا جا رہا ہے کہ شاید عمران خان حکومت کے لئے مشکلات پیدا ہونے والی ہیں۔
یاد رہے کہ بی این پی مینگل نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔
ایوان میں خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل کی جانب سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا .
کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمارے ساتھ کئے ہوئے معاہدے کو پورا نہیں کیا۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگست 2018 کو پہلا معاہدہ ہوا،شاہ محمود،جہانگیرترین اوریارمحمدرند نے دستخط کئے،
ہم نے2 سال تک اس معاہدے پرعملدرآمد کا انتظارکیاہے۔ ان کی جانب سے کہا گیا ہے.
کہ ہم مزید انتظار کرنے کو بھی تیار ہیں، لیکن حکومت کچھ کرے تو سہی، وہ لوگ کرتے کچھ بھی نہیں ہیں