قومی اسمبلی اجلاس؛اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی

0 114

اسلام آباد قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن رہنما اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ بحث سمیٹ رہے تھے،پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کی جانب آنے کی کوشش کی تاہم حکومتی ارکان نے وزیرخزانہ کے گرد حصار بنا لیا۔

پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کے سامنے احتجاج شروع کردیا ، ایوان میں نعرے بازی اور شورشراباکیاگیا،اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی،اقبال آفریدی کی حنیف عباسی سے ہاتھا پائی ہوئی،تاہم دیگرارکان اسمبلی نے مداخلت کرکے بیچ بچاؤ کرایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.