فلسطینیوں نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو آگ لگا دی

0 153

فلسطینیوں نے بستی کے پڑوس میں متعدد مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے،اسرائیلی میڈیا

مقبوضہ بیت المقدس عبرانی میڈیا نے بتایاہے کہ کل جمعہ کو فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت اوروت یہودی بستی کے محلے میں آباد کاروں کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ فلسطینیوں نے گذشتہ رات بستی کے پڑوس میں متعدد مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جلائی جانے والی کاروں میں سے ایک ربی ڈوو لائرکی تھی، جو کہ پڑوس میں مقیم انتہا پسند مذہبی صیہونیت کے ایک سینئر ربینک تھے۔اصطلاح میں مذہبی صیہونیت سے مراد اسرائیلی مذہبی دھارے ہیں جو قوم پرست اور مذہبی انتہا پسند عناصر ہیں جو مذہب کی بنیاد پر یہودیوں کو جمع کرتے ہیں۔

یہ دھارے تورات پر انحصار کرتے ہیں، کیونکہ یہ یہودیوں کو تمام فلسطینی زمینوں پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا حق دیتی ہے۔بستی بیٹ اوروت محلہ مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے شمال مشرق میں کوہ زیتون (مائونٹ آف اولیوز)کے دامن میں چوری شدہ فلسطینی زمینوں پر واقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.