حیدرآباد میں تصادم، پی ٹی آئی ورکرز کی پی پی کارکن کی گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش

0 148

حیدر آباد حیدرآباد میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس میں پی ٹی آئی ورکرز نے پیپلز پارٹی کے کارکن کی گاڑی کا گھیراؤ کیا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔حیدرآباد کے حیدرچوک پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پی ٹی آئی کی شکست اور حمزہ شہباز کی کامیابی پر جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور آصف زرداری کے حق میں نعرے لگائے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی حیدر چوک پر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اور آصف زرداری کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پیپلزپارٹی کے کارکن کی گاڑی کا گھیراؤ کرتے ہوئے نعرے بازی کی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم ہو گیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کرتصادم کرنے والے افراد کو لاٹھی چارج کرکے منتشر کیا۔پولیس کے مطابق دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کرکے حیدر چوک، قاضی عبدالقیوم روڈ اور اسٹیشن روڈ پر پولیس موبائل کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.