محرم الحرام کے دوران شہر کے ائمہ وخطباء کا تعاون ہمیشہ مثالی رہاہے،مولانا عبد الرحمن رفیق
انتظامیہ ائمہ وخطباء کے ساتھ احترام اور وقار کا رویہ اپناتے ہوئے کسی ایسے عمل سے باز رہے کہ جس سے خدانخواستہ یہ تاثر ملتا ہو کہ امن و امان کا مسئلہ مساجد اور ائمہ کی وجہ سے ہے،امیرجمعیت علماء اسلام کوئٹہ
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب مفتی عبد السلام رئیسانی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مفتی عبد الغفور مدنی حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد عارف شمشیر مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل اور حافظ دوست محمد کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہر کے ائمہ وخطباء کا تعاون ہمیشہ مثالی رہاہے انتظامیہ ائمہ وخطباء کے ساتھ احترام اور وقار کا رویہ اپناتے ہوئے کسی ایسے عمل سے باز رہے کہ جس سے خدانخواستہ یہ تاثر ملتا ہو کہ امن و امان کا مسئلہ مساجد اور ائمہ کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے ضابطہ اخلاق کیلئے پروفامہ جاری کیا گیا ہے جس کو مذہبی حلقوں نے محسوس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کو علماء کرام اور مذہبی حلقوں کی مشاورت سے کوئی فیصلہ کرے۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے سوشل میڈیا ورکرز صرف کاز پر توجہ دے کر شائستگی سے مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، بداخلاقی اور نفرتوں کے پرچار سے دور رہیں ،جمعیت علماء اسلام کا ہرکارکن قرآن وسنت سے پر عمل کرتے ہوئے باطل قوتوں اور پاکستان دشمن طاقتوں کے سازشوں کا مقابلہ کریں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی پالیسوں کے پرچار اور کامیابی کیلئے ہمیں ہر اول دستہ کردار ادا کرنے کیلئے اخلاق اور دلیل کا سہارا لینا ہوگا۔انہوں نے یہ بات بہت عیاں ہے کہ ہمارے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسلام دشمن قوتوں کے پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب فیس بک سمیت تمام ایپس کے ذریعے بدترین شکست سے دوچار کردیا ہے۔