ڈیرہ بگٹی میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر خاتون جاں بحق

0 207

صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100ہوگئی

کوئٹہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر خاتون جاں بحق صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100ہوگئی، محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی میں سیلابی پانی میں ڈوب کر ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جس کے بعد صوبے میں اب تک بارشوں سے ہونے والی اموات کی تعداد 100 جبکہ زخمیوں کی تعداد 57ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 6063مکانات اور املاک کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 2536مکمل جبکہ 1417جزوی طور پر متاثر ہیں ۔دریں اثناء پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارکھان، حب /لسبیلہ، سبی، کچھی ، جعفر آباد، جھل مگسی، خضدار، قلات، کوہلو، لورالائی، موسیٰ خیل، نصیر آباد، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ میں آج اتوار سے منگل تک شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے بعد متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے الرٹ میں تمام متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ رہتے ہوئے حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.