بلوچستان ، مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری
ژوب اور لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان میں طغیانی کا خطرہ برقرار
کوئٹہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ،ژوب، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان میں طغیانی کا خطرہ برقرار، محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں مطلع جزوی ابرآلودرہا تاہم ژوب،زیارت،بارکھان،لورالائی،بولان،کوہلو،قلات،خضدار،لسبیلہ،نصیرآباد،جعفرآباد،سبی،مستونگ،کوئٹہ،چمن،پشین،آواران،پنجگور،تربت،اورماڑا،پسنی،جیوانی اور گوادر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار جاری رہی اس دوران زیارت میں11، کوہلو میں10، خضدار میں7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلا ع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ژوب،زیارت، بارکھان،لورالائی،بولان،کوہلو، قلات،خضدا،لسبیلہ، نصیر آباد،جعفر آباد،سبی،مستونگ، کوئٹہ، چمن، پشین،آواران، پنجگور، تربت، اورماڑا، پسنی،جیوانی اور گوادر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے اس دوران ژوب، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔