پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے جدید ترین بحری جہاز فریگیٹ 054 کی تقریب رونمائی کی گئی
(امروز نیوز)
پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے جدید ترین بحری جہاز فریگیٹ 054 کی تقریب رونمائی کی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقر UNیب کا اہتمام ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنا میں کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے چیئرمین، دیگر عہدیدار اور پاک بحریہ کے حکام بھی شریک تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہو گا، پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن برقرار رکھنےکی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی۔