جنرل ر رحیم الدین خان کے وفات کا سن کر کافی دکھ و صدمہ پہنچا۔ سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ

0 205

خاران۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے سابق گورنر بلوچستان و گورنر سندھ جنرل( ر) رحیم الدین خان کے وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جنرل ر رحیم الدین خان کے وفات کا سن کر کافی دکھ و صدمہ پہنچا۔ جنرل رحیم الدین خان کے رحلت سے ملک و قوم ایک عظیم سولجر سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جس وقت گرم سمندروں تک رسائی کیلئے روس افغانستان میں یلغار کرکے بلوچستان میں ثور انقلاب کے زریعے پاکستان میں بدامنی پیھلانے کی کوشش کر رہا تھا وہ جنرل ر رحیم الدین خان ہی تھے جنہوں نے بحیثیت گورنر نہ صرف بلوچستان کے حالات بلکہ ملکی سطح پر امن و امان کے بحالی میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے بحیثیت گورنر بلوچستان کو ترقی دے کر ایک آئیڈیل صوبہ بنانے میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ اور بہت سے ترقیاتی منصوبے روشناس کرکے سنگ بنیاد رکھیں ان کا دور بلوچستان کی ترقی میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔ یقیننا وہ ایک محب وطن اور بلوچستان سے پیار کرنے والے شخصیت تھے۔ جب بھی ملتے تھے بلوچستان کے بارے ضرور پوچھا کرتے تھے۔
تعزیتی بیان میں جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے مرحوم جنرل ر رحیم الدین خان کی مغفرت کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے جنرل صاحب ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.