ذاتی خواہش اور کوشش ہے کہ تمام معاملات باہمی افہام تفہیم سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں، ظہور آغا

0 316

گورنر بلو چستان سے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک) گور نر بلو چستان سید ظہور احمد آغا سے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں اراکین صوبائی اسمبلی کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں سردار عبدالرحمن کھیتران، ملک نصیر احمد شاہوانی، نصراللہ زیرے، میر اسد بلوچ، عبدالواحد صدیقی، یونس زیری اور اکبر مینگل بھی موجود تھے

،اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے گور نر بلو چستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ جمہوری حکومت میں آئینی اور جمہوری طریقہ کار کو اختیار کرنے سے ہی عوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے میری ذاتی خواہش اور کوشش ہے کہ تمام امور و معاملات باہمی افہام تفہیم اور جمہوری طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں ہمارے پاس تمام پارلیمانی امور و معاملات کو چلانے کا آئینی طریقہ موجود ہے جس کی پاسداری تمام پارلیمنٹرینز پر لازم ہے انہوں نے کہاکہ آئیں

پاکستان کے علاوہ زندگی کے معاملات کو طے کرنے کیلئے ہماری اپنی شاندار اقدار و روایات بھی ہیں۔ اس موقع پر بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اور اراکین صوبائی اسمبلی نے گورنر بلوچستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر تے ہوئے اپنا آئینی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جس پر گورنر بلوچستان نے ان کے تحفظات اور مطالبات کو سنتے ہوئے آئین کے دائرہ کار کے اندر رہ کر اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.