ورلڈ کپ میں پریشر سے آزاد ہو کر کھیلیں، رمیز راجہ
کراچی (امروز ویب ڈیسک)پی سی بی رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پریشر سے آزاد ہو کر کھیلیں۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے قومی اسکواڈ سے آن لائن خطاب میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ اچھی کرکٹ کے ساتھ ملک کے وقار کو مقدم رکھیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کے میچ پر نہیں پورے ٹورنامنٹ پر فوکس کریں۔رمیز راجہ نے بھارت کے خلاف میچ میں قومی کرکٹرز کو بے خوف ہوکر ٹینشن فری ماحول میں کھیلنے اور کپتان بابر اعظم کو جارحانہ طرز قیادت اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔
بورڈ سربراہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی جیت اور ماضی کے میچز کی مثالیں بھی دیں۔ چیئر مین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے اور تبصروں پر توجہ نہ دینے کی بھی نصحیت کی۔