بلوچستان ہائیکورٹ میں حب ندی پل کیس کی سماعت، متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی گئی

0 164

حب  عدالت عالیہ بلوچستان میں حب ندی پر پل کی دوبارہ تعمیر بارے کیس کی آج سماعت کی جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور جناب جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت عالیہ بلوچستان نے کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ پر حب ندی پل کی تعمیر میں تاخیر پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا جنرل منیجر این ایچ اے بلوچستان اب تک کیے گئے اقدامات بارے آئندہ شنوائی پر پروگریس رپورٹ جمع کرائے عدالت عالیہ بلوچستان کا حکم عدالت عالیہ بلوچستان نے حکم دیا کہ حب ٹریفک پولیس ساکران روڈ پر ٹریفک کی بلا روک ٹوک آمدورفت کے لیے اقدامات اٹھائے چیف آفیسر میونسپل حب،ڈپٹی کمشنر اور پولیس کی مدد سے ساکران روڈ سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں عدالت عالیہ بلوچستان نے حکم دیا ہے کہ سیکرٹری و چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو (روڈز)اگلی سماعت پر عدالت عالیہ میں پروگریس رپورٹ کے ساتھ پیش ہوں۔عدالت عالیہ بلوچستان میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حب ندی پل حالیہ مون سون کی بارشوں میں ٹوٹ کا شکار ہو گیا تھا اور تاحال اب تک نہیں بنایا جاسکا ہے حب ندی پل کے ٹوٹنے سے قومی شاہراہ کی ٹریفک کا سارا دبا ہے ٹریفک حب شہر کی جانب منتقل ہوگیا ہے ٹریفک کی غیر معمولی دبا سے نہ صرف شہر کی سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں بلکہ شہریوں کے لیے آمدورفت کا سنگین مسئلہ پیدا ہوگیا ہے درخواست گزار کا موقف۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.