ایکواڈور،3جیلوں میں فسادات، 67 قیدی ہلاک

ایکواڈور،3جیلوں میں فسادات، 67 قیدی ہلاک

3 جیلوں میں مخالف گروہوں کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی اور جیل سے فرار کی کوشش کے نتیجے میں 67 قیدی مارے گئے

کیوٹو(امروز ویب ڈیسک) ایکواڈور کی 3 جیلوں میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں اب تک 67 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکواڈور کی 3 جیلوں میں مخالف گروہوں کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی اور جیل سے فرار کی کوشش کے نتیجے میں 67 قیدی مارے گئے ہیں۔

ایکواڈور کے ڈائریکٹر جیل کے مطابق ایکواڈور کے شہروں کوئنکا، گویاقوئیل اور لاٹاکنگا میں پیر کو پھوٹنے والے ان فسادات پر 800 پولیس اہلکاروں کی مدد سے قابو پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے 2 گروپوں کی جانب سے قیادت کے معاملے پر ہنگامہ آرائی ہوئی، جبکہ جیلوں میں تلاشی لینے اور ہتھیار برآمد کرنے کے بعد فسادات کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں