میڈیا کے بغیر بہتری لانا ممکن نہیں، پیکا آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، ثناء بلوچ

0 227

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر امروز نیوز )بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن ثنا بلوچ نے کہا کہ صحافی برداری سے مذاکرات کئے ہیں جس کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کیا میڈیا ریاست کا چوتھا ستون تصور کیا جاتاہے اسکے بغیر بہتری لانا ممکن نہیں ہے صحافی نہ صرف معاشرے کو باخبر رکھتے ہیں

بلکہ درست سمت کے تعین میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا کی زبان بندی کے لئے آرڈیننس لایا گیا ہے آرڈیننس کے اجراءایمرجنسی یا جنگی حالات میں کیا جاتا ہے مگر صدر پاکستان آرڈیننس جاری کر کر کے ایوان صدر کی وقعت گنوا دی ہے آرڈیننس کے اجراءسے قبل صحافیوں کو بھی اعتمادمیں نہیں لیا گیا

پیکا آرڈیننس بنیادی حقوق سے متصادم ہے سوشل میڈیا پر ہمیں بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ہم نے ہمیشہ برداشت کا رویہ اپنایا ہے انہوں نے کہا کہ پیکا آرڈیننس آنے بعد صحافی نے خبر چھاپی تو ایف آئی اے اسے ٹارچر کر ے گا ایسے قوانین 16ویں صدی میں بھی نہیں آئے تھے بلوچستان اسمبلی میں قرار داد پیش کرتے ہیں کہ تمام ارکان اسمبلی پیکا آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.