تحریک عدم اعتماد عوام کو نااہل حکومت سے نجات دلائے گی، مولانا حیدری
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفو ر حیدری جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد روزی خان اپوزیشن لیڈر ملک سکندرخان ایڈوکیٹ حاجی میر حفیظ المک مینگل حاجی میر محمد عثمان بادینی ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی مولانا محمد طاہر توحیدی میر حشمت لہڑی سردار احمد خان شاہوانی
مولانا محمد اکبر مینگل حاجی حبیب اللہ پر کانی مولانا حاجی وزیر محمد بریچ حاجی شبیر احمد کرد مولانا محمد صدام حسین مینگل قاری سلطان محمد نے کہاکہ حکومت ناکام ہوگءقوم اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑی ہو پی ٹی آئی حکومت بحرانوں کی ماں ہے حکومت نے ظلم و ناانصافی کی تمام حدیں عبور کر دی ہیں مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے ?قوم کو جلد سلیکٹڈ سے چھٹکارا ملنے والا ہے انہوں نے کہا کہ ?نا اہل اور نا لائق حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیامہنگائی اور بے روزگاری سے لوگ تنگ آگئے ہیں سلیکٹیڈ حکومت عوام میں اپنا اعتماد کھوچکی ہے
ان خیالات اظہار انہوں نے سریاب روڈ برمہ ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات ممتاز قبائلی شخصیت حاجی میر حفیظ المک مینگل کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا شمولتی جلسہ عام کی پہلی صدارت مولانا محمد اکبر مینگل نے کی جبکہ دوسری نشست کی صدارت جمعیت علمائ اسلام ضلع کوئٹہ امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق نے کی جبکہ جمعیت علمائ اسلام ضلع کوئٹہ کے اراکین مولانا محمد ہاشم خشکی مولانا حافظ سردار محمد نور زئی مولانا جمال الدین حقانی میر سرفراز شاہوا نی مولانا حافظ سراج الدین مولانا مفتی ابوبکر ضلع کوئٹہ کے سالا ر مولانا حافظ سعدا للہ آغا مولانا مفتی محمد عارف شمشیر حاجی ولی محمد پریچ چوہدری محمد عاطف حافظ ابراہیم لہڑی مولانا مفتی طیب لہڑی حاجی محمد خان کبزءمولانا محمد صدیق جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد موسی حافظ نبیل خان حافظ محمد امین بھنکر ودیگر قبائلی عمائدین علمائ کرام اسٹیج پر موجود تھے شمولتی جلسہ عام سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ?اپوزیشن اس بار تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر میدان میں اترے گی عوام کی نظریں اپوزیشن کی طرف ہےحکومت کے اتحادی بھی حکومت سے تنگ آچکے ہیں ?جس وزیراعظم کے پاس ساڑھے تین سال بعد ہی حکومتی کارکردگی اور عوامی مستقبل پر بتانے کیلئے کچھ نہ ہو اور وہ ساری تقریر اپوزیشن کو برا بھلا کہنے پر کرے
تو ایسے شخص کا ٹھکانہ صرف پاگل خانہ ہوتا ہے ?پاکستان کی تاریخ میں اس قوم نےکبھی ایسے دن نہیں دیکھے تھے جو آج دیکھ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ملک اسلام کے نام پر بنا،مگر ایک دن کے لیے بھی یہاں نظامِ مصطفیٰ ? نافذ نہ ہو سکاحکومت سودی معیشت اور مدینہ کی ریاست کا نعرہ ساتھ ساتھ چلا رہی ہےسودی معیشت کے عذاب کے ہوتے ہوئے ملک میں غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن نہیں ?جو حکومت ہم پر مسلط ہے ایک تو یہ حکومت نا جائز ہے اور ہم اپنے موقف پر مظبوطی سے قائم ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمران کارگردگی کے لحاظ سے غریب عوام پر جو مہنگائی کے پہاڑ توڑے گئے ہیں ہم عوام کے ساتھ شانہ بہ شانہ کہڑے ہیںاور عوام کے روشن مستقبل کے لیے میدان عمل میں رہیں گے ?عوام بھوک اور مہنگائی سے مر رہی ہے
جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم آئندہ نسلوں کے لیے پالیسیاں بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ۔ تحریک عدم اعتماد عوام کو اس نااہل حکومت سے نجات دلائے گی انشاءاللہ مستقبل بلوچستان میں جمعیت علماءاسلام کا ہے مستقبل مولانا کا ان شاءاللہ جمعیت علمائ اسلام کیطرف اہم سیاسی شخصیات کی رجحان مولانا کے بیانئے کی قبولیت ہے ہواوو¿ں کا ر±خ بدل گیا بہت جلد سیاسی منظرنامہ بھی تبدیل ہوگا شمولتی جلسہ عام کے اختتام پر جمعیت علمائ اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی نائب امیر مولانا شیخ عبد الاحد نے عالم اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی