ڈاکٹر جمیل احمد کھیتران کی جبری اغوا نما گمشدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بی این پی بارکھان
بارکھان۔ (اسٹاف رپورٹر امروز نیوز) ڈاکٹر جمیل احمد کھیتران کی جبری اغوا نما گمشدگی و گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون کی جاری مذمتی پریس ریلیز میں سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اعلامیہ کے توسط اعلامیہ میں کہتے ہیں۔ کل دن کو نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر جمیل احمد کھیتران کو اسکی اپنی کلینک سے پوشیدہ قوتوں نے دن دیہاڑے اغوا کرکے لاپتہ کردیا ھے۔
اسطرح کے گھنوئنے واقعات سے بارکھان جیسے پرامن کھیتران قبائل کے نوجوانوں کو پرتشددی کی طرف لے جانے کی راغب کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ جوکہ پرامن بقائے باہمی کے ماحول کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی صوبائی حکومت کے زمہ داروں سے پرزو طور پر کہتے ہیں۔ کہ یہاں پہلے سے جاری ناروا جاری ظلم و ستم اور بے روزگاری نے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پریشان، بدمعاشی بدحالی میں مبتلا کررکھا ھے۔۔ بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون پرزو اپیل کرتی ہے
۔کہ وہ فوری طور پر ڈاکٹر جمیل احمد کھیتران کو بازیاب کرے۔ کیوں کہ کھیتران قبائل کے لوگ و نوجوان تشدد جیسے عوامل واقعات کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بلکہ جو جمہوری سیاسی و سماجی ماحول کو منفیت کیطرف دھکینے کی سازش سمجھتے ہیں۔ پہلے سے سیاسی ناہمواری، غربت معاشی پسماندگی نے بارکھان کے نوجوانوں و لوگوں کو اندھیروں میں رکھا ھوا ھے
۔ اور سخت بے چینی و مایوسی کی نازک صورتحال میں ھیں۔تھوڑی ہی غلطی و نہ سمجھی سے پرامن خطے کو پرتشدد پرآشوب واقعات کو فروغیت و جنم لینے کے خدشات ، سانحات رونما ہوسکنے کے منفی اثرات مرتب خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔ جنکا بعد میں جمہوری و سیاسی جدوجہد کرنے والی سیاسی پارٹیوں و قوتوں کے بس بھی نہیں رھے گا