ایل آر بی ٹی ہسپتال عوام کیلئے نعمت سے کم نہیں نواز بلوچ

0 129

کوئٹہ(امروز نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلع کوئٹہ کے صدرو ممبر صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہا ہے کہ ایل آر بی ٹی ہسپتال ہمارے علاقے اور عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ہماری کوشش ہوگی کہ ہسپتال کو مزید وسعت دیں۔ یہ بات انہوں نے ایل آر بی ٹی کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر سعید احمد ،ایڈمنسٹریٹر میریونس میروانی ، مسلم ہینڈز کے معاون خصوصی ملک نعیم شاہوانی اور مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر تنویر احمد بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ کو ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اسکے بعد انکو ہسپتال کے مختلف شعبے دکھائے گئے جہاں پر مریضوں کا علاج جاری تھارکن اسمبلی نے مسلم ہینڈز کے تعاون سے ہسپتال میں قائم جدید سیکشن اور مشینری کا افتتاح بھی کیا۔رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہا کہ ایل آر بی ٹی ہمارے علاقے اور عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں اور یہ عظیم تحفہ ہے اسکی ہسپتال کی بڑی خدمات ہیںہم کوشش کریں گے کہ اس ہسپتال کو مزید وسعت دیں اور مزید اپ گریڈ ہو اسکے ٹیکنیکل اسٹاف میں اضافے کیلئے بھی کوشش کرینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ ہو۔انہوں نے بہترین ٹیم ورک پر ہسپتال انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی تسلسل کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ اس سے قبل رکن صوبائی اسمبلی نے ایل آر بی ٹی ہسپتال کے لان میں پودا بھی لگایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.