وزیر اطلاعات کا بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کو جواب

0 115

اسلام آباد (امروز نیوز)سندھ سے دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے معاملہ پر وزیر اطلاعات چوہدری فوادنے بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ، نیا پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ۔ اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے ، یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے ، یہاں اقلیتوں کو مساوق حقوق حاصل ہیں ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے معاملہ پر بھی ایسا ہی ردعمل دیں گی ۔یاد رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی ہائی کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.