بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں بھرتیاں
کوئٹہ (امروز نیوز)بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ایک مقامی روزنامے میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں بھرتیوں کے حوالے سے چند غلط خبریں شائع کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں تعیناتیاں میرٹ پر نہیں ہوئےں یہ بات سرا سر غلط ہے ترجمان بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے مطابق بی آر اے میں تمام تر قوانین و ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے میرٹ پر تعیناتیاں کی گئی ہیں ترجمان نے تنبےہ کی ہے کہ آئندہ اس قسم کی خبریں شائع کرنے سے گریز کیا جائے بصورت دےگر مقامی روز نامے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی