بیوروکریسی اور حکومت عوام کے حقوق غسب کر رہے ہیں ، سکندر ایڈﺅکیٹ
کوئٹہ (امروز نیوز)جمعیت علماءاسلام کے صوبائی جنر ل سیکرٹری بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک ،کلی بادےزئی میں عوام کی زمینوں پر ضلعی انتظامیہ کے غیر قانونی قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،انہوں نے کہا کہ مقامی باشندوں کے پاس مکمل دستاویزات ہیں اور وہ انتقال کے حق دار ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے بیوروکریسی اور حکومتی کارندے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں 20سال سے عوام کی پختہ عمارتوں کو دستاویزی ثبوت کے باوجود ہیوی مشینری کے ذرےعے گرایا جا رہا ہے جس کی زندہ مثال پرانی سبزی منڈی نیو اڈہ ہے لوگ 25سال سے اپنی جائےداد پر با حےثیت مالک تعرف رکھتے ہیں جائیداد کی دستاویزات ہیں ایک بزرگ سبزی ڈیلر حاجی خان محمد کی سبزی منڈی میںتین منزلہ پکی عمارت ہے اس کو ئی نوٹس دیا گیا ہے کیو ڈی اے کی چےئرپرسن اور ڈی جی کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے انسداد تجاوزات سٹاف عوام کی عمارات پرغےر ملکی حملہ آوروں کی طرح ٹوٹ پڑتے ہیںنہتے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا اور عزت نفس مجروح کی جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسداد تجاوازت مہم کی آڑ میں شہریوں کو تنگ کر نے کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دےگر اس معاملے پراسمبلی میں بھر پور احتجاج کیا جائےگا