ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں مسجد میں دھماکہ کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ،ترجمان پی ٹی آئی بابر یوسفزئی
کوئٹہ (امروز نیوز)صوبائی ترجمان پاکستان تحریک انصاف بلوچستان بابر یوسفزئی نے کوئٹہ پشتون آباد رحمانیہ مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں مسجد میں دھماکہ کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں اپنے ایک بیان میں بابریوسفزئی نے کہاکہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبے کے حالات خراب کئے جارہے ہیںپوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ہم اتفاق و اتحاد سے دہشتگردوں کو شکست دیں گے ،انہوںنے کہا کہ ہم واقعے میں شہیدہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں واقعے میں زخمی ھونے والے افراد کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیںاور سیکورٹی ادارے واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں