دہشت گرد قوتیں انسانیت کی دشمن ہیں،علی مدد جتک
کوئٹہ (امروز نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور دھماکے میں شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوتیں انسانیت کی دشمن ہیںرمضان المبارک میں جمعہ کے دن نمازیوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں درندے ہےںجنہیں قرار واقعہ سزا دی جانی چاہےے ، انہوں نے شہداءکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں شہداءاور زخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں