بشارالاسد سے دورہ ایران کے دوران ت±رک انٹیلی جنس چیف کی ملاقات

0 126

تہران (امروز نیوز)دو ماہ قبل شام کے صدر بشارالاسد نے ایران کا خفیہ دورہ کیا۔ ان کے اس دورے کوایرانی میڈیا کے ساتھ ترکی کے ذرائع ابلاغ میںبھی کافی کوریج دی گئی تھی۔عرب ٹی وی کو ایرانی اور ترک ذرائع ابلاغ سے خبر ملی ہے کہ بشارالاسد کی دورہ تہران کے دوران ترکی کے انٹیلی جنس چیف ہاکان فیدان نے بھی ان سے ملاقات کی تھی۔ بشارالاسد کا دورہ تہران ایرانی حکومت اور سیاسی حلقوں میں بھی متنازع رہا۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے بشارالاسد کے دورے کے بارے میں لا علم رکھنے اور ملاقاتوں میں شریک نہ کرنے پر بہ طور احتجاج استعفیٰ دےدیا تھا تاہم بعد میں حکومت نے انہیں استعفیٰ واپس لینے پرمجبورکردیا تھا۔بشارالاسد کے دورہ ایران کا اہتمام سپاہ پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں میں سرگرم القدس ملیشیا کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے کرایا تھا۔ شامی صدر نے ایران کے دورے کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے ملاقات کی تھی۔ایران اور ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بشارالاسد کے دورہ ایران کے دوران ترکی کے انٹیلی جنس چیف ہاکان فیدان نے بھی ان سے ملاقات کی۔ ترکی کی سون ڈاکیکا ویب سائیٹ کے مطابق انٹیلی جنس چیف نے دو بار بشار الاسد سے ملاقات کی۔ ایک بار تہران اور دوسری مرتبہ شام اور ترکی کی سرحد کے قریب کسب کے علاقے میں ملاقات کی۔رپورٹ کے مطابق شامی صدر بشارالاسد نے ترک انٹیلی جنس چیف سے ملاقات کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے بھی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم ساتھ ہی کہا تھا کہ اس ملاقات سے شام کی خود مختاری متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.