فلسطینی طالبہ کا امریکی وزیر خارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار
واشنگٹن : فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی طالبہ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کی جارج ٹاون یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب منعقد کی گئی جہاں امریکی وزیر خارجہ نے خصوصی شرکت کی اور طالبعلموں کو مبارک باد دینے سٹیج پر موجود رہے۔
فلسطینی طالبہ نوران اپنی ڈگری لینے کے لئے فلسطینی پرچم لہراتی سٹیج پر آئیں، ڈگری وصول کی لیکن امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ہاتھ نہیں ملایا اور کچھ سناتی ہوئی آگے بڑھ گئیں۔