صوبے سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے : چیف سیکرٹری

0 62

کوئٹہ : صوبے سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے صوبائی حکومت دیگر شراکت دار اداروں کے تعاون سے اس سلسلے میں ایک مربوط حکمت عملی کے تحت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور صوبائی حکومت کے پولیو کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں بہت جلد اس صوبے سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے صوبے میں آنے والے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو بچوں کو مکمل طور معذور کر دیتی ہے۔ بچے قوم کا مستقبل ہیں۔ ہم اپنے مستقبل کو معذور نہیں ہونے دیں گے ہر صورت اس مرض کا خاتمہ کرکے رہیں گے اور اپنے صوبے کو وائرس سے پاک کرنا قومی و اخلاقی زمہ داری ہے۔ پولیو ویکسین ہی ہمارے بچوں کی صحت کے ضامن ہیں اسی لیے والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ایک قومی ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد ہاشم غلزئی، سنیئر پروگرام آفیسر بل فاؤنڈیشن جیفری ایم۔ پیٹریج، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ، صوبائی کوآرڈینیٹر پولیو پروگرام حمیداللہ ناصر، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ حکام جبکہ ڈویڑنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز بزریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ والدین، علماء کرام، قبائلی عمائدین اور معاشرے کے دیگر افراد اس مرض کے خاتمے کیلیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلیے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے اور صوبے کو ہمیشہ کیلیے پولیو جیسی مرض سے پاک کیا جا سکے۔

انہوں نے پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مقصد انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا اور صوبے اور ملک کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کرنا ہے جس کے لیئے ضروری ھے کہ تمام ورکر خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی زمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے سرانجام دیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز روانہ کی بنیاد پر ایوننگ ریویو اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانا اور مہم کی نگرانی کریں تاکہ آنے والی نسلوں کیلیے صوبے کو مکمل محفوظ بنایا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ خود مہم کے دوران مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر ای او سی نے اجلاس کو مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی

Leave A Reply

Your email address will not be published.