پنجاب کابینہ کی حلف برداری عدالتی فیصلے کیخلاف ورزی ہے،فواد چوہدری

0 160

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کی حلف برداری عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد میں فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عدالتی فیصلوں کو ہوا میں اڑا رہے ہیں، یہ سسلین مافیا کی طرح ایکٹ کر رہے ہیں،جس پر تشویش ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اس وقت منتخب وزیراعلیٰ نہیں ہیں، کابینہ کی حلف برداری عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان آئین کی حدود میں رہ کر گفتگو کریں، پہلے نیب اور اب یہ سپریم کورٹ کو دھمکی دے رہے ہیں۔ یہ ہمیشہ دباؤ ڈال کر مرضی کے فیصلے لینا چاہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جلد از جلدالیکشن کمیشن کی تشکیل نوکرنی چاہیے اور الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے بعد انتخابات کا اعلان ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کل پھر سپریم کورٹ پر حملے کا ارادہ کا رکھتے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز پر تنقید کرائی جارہی ہے،529 سوشل اکاونٹس سے 11 ہزار عدلیہ کیخلاف ٹویٹس کرائی گئیں۔

دوسری جانب رہنماپی ٹی آئی فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پنجاب ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، ضمنی الیکشن میں عوام نےانہیں مستردکردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.