کچھی کینال منصوبے سے لاکھوں ملازمتیں پیدا ہوں گی، چینی میڈیا
بلوچستان میں کچھی کینال پروجیکٹ (کے سی پی) صوبے کے بیشتر علاقوں میں 713,000 ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرکے سبز انقلاب برپا کرےگا، منصوبے کی تکمیل سے جوار، آئل سیڈ، دالوں اور گندم کی فصل کی کاشت میں تقریباً 88.5 فیصد تک اضافہ ہوگا، منصوبے سے لاکھوں ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔ ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، کچھی (بولان) اور جھل مگسی سمیت علاقے مستفید ہوں گے۔ منصوبے کو سی پیک کی طرح ہی انجام دیا گیا ہے، جو زرعی ترقی اور لوگوں کے روزگار پر خصوصی توجہ دیتا ہے، اگرچہ یہ سی پیک کے دائرہ کار میں نہیں آتا ہے، لیکن یہ ان اقدامات میں شامل ہے جو سی پیک کے تحت بہت سے زرعی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں سے مثبت نتائج حاصل کرتے ہیں۔ بلوچستان میں آبپاشی کے لیے نہری نظام نہیں ہے۔ کچھی کینال کی تکمیل کے بعد، جوار، آئل سیڈ، دالوں اور گندم کی فصل کی کاشت کی شدت میں تقریباً 88.5 فیصد تک اضافہ ہوجائے گا جس سے قومی معیشت میں سالانہ 19.66 بلین روپے (فیز ون کے لیے 3.82 ارب روپے) کا اضافہ ہوگا۔ منصوبے سے لاکھوں ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، کچھی (بولان) اور جھل مگسی سمیت علاقے مستفید ہوں گے۔ کچھی کینال کو بلوچستان کا سبز انقلاب منصوبہ بھی کہا جاتا ہے۔ بنجر زمینوں کو سیراب کرنے کے علاوہ یہ تقریباً 20 لاکھ لوگوں کے لیے پینے کے پانی کے دباو کو بھی کم کرے گا۔