ہرنائی، بارشوں کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری، متعدد کچے مکانات منہدم

1 73

ہرنائی مون سون کی بارشوں کی تباہ کاریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری متعدد کچے مکانات منہدم عوام کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہرنائی میں محلہ غریب آباد،محلہ اسلام آباد،بابو محلہ،محلہ اخترآباد،کلی زرمانہ،کلی شیخان،کلی اسپانی،کلی مرزا،وڑیخہ،گوچینہ،ناکس،سزو،اسپین تنگی،بابیان،زندہ پیر اور تحصیل شاہرگ کے متعدد کلیوں اور دیہاتوں میں درجنوں مکانات گر کر زمین بوس ہوگئے ہیں۔دو ماہ کی مسلسل اور 20 و 21 جون کی شب سے لگاتار بارشوں کے باعث مکانات گرنے سے متاثرین بے یارومددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔کوئی پرسان حال نہیں محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔مگر متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں تمام دیہاتوں اور کلیوں کا ضلعی ہیڈ کوارٹر اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہرنائی کا اندرون صوبہ و ملک بھر سمیت دنیا بھر سے زمینی رابطہ منقطح ہو چکا ہے۔صوتحال اگر بدستور اسی طرح رہی شاہراہوں کی بحالی کے لئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو غزائی قلت کے باعث بحران آسکتا ہے۔ایک طرف متاثرین زلزلہ زدگان کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں تو دوسری جانب سیلابی اور بارش سے متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے خیموں اور راشن کے منتظر ہیں۔بارشوں اور شدید سیلابوں کے باعث آئے روز مکانات کے گرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔شدید بارشوں اور سیلاب سے غزائی قلت کے ساتھ ساتھ متعدد وبائی امراض جنم لینے کا خطرہ لاحق ہے۔کلی اربوز سمیت مختلف کلیوں کو جانے والی پی ایچ ای کی پائپ لائنوں میں آلودہ پانی شامل ہونے سے بیماریاں لے سکتی ہیں۔اسکے علاوہ شہر میں سیوریج کا پانی کی نکاسی میں مشکلات درپیش ہیں۔

1 Comment
  1. […] ہرنائی  بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلہ کان میں پھنسے 6 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، لیویز ذرائع۔ ہرنائی میں کوئلہ کان میں پھنسے 6 کانکنوں کی لاشیں نکالنے کیلئے آپریشن 8 سے 9 گھنٹوں میں مکمل ہوا۔ کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کی وجہ سے آج صبح دھماکہ ہوا تھا۔ لیویز ذرائع کے مطابق 6 کانکنوں کی لاشیں ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.